کویت نے تارکین وطن کے لیے اہم رعایت ختم کر دی
ایکسپائرڈ ویزوں والے تارکین وطن کو یکم دسمبر تک قیام کی اجازت ختم کر دی گئی، 31 اگست کے بعد ان تارکین کو واپس بھیج دیا جا ئے گا
محمد عرفان بدھ 19 اگست 2020 10:34
(جاری ہے)
اس سے قبل کویت کی وزارت داخلہ نے ملک کے اندر اور باہر موجود تارکین وطن کو یہ سہولت دے رکھی تھی کہ وہ اپنی ریزیڈنسی میں آن لائن تجدید کروا دیں اور اس کے علاوہ تارکین وطن کو اجازت حاصل تھی کہ وہ چھ ماہ کی بجائے ایک سال تک بیرون ملک قیام کر سکتے تھے۔
مگر اب یہ تمام سہولتیں 31 تک ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کویت حکام ملک میں تارکین وطن کی تعداد کو کم کرنے کے لئے قانون سازی پر بھی عمل کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس وقت کویت کی آبادی کا 70 فیصد حصہ تارکین وطن پر مشتمل ہے۔واکویت میں 30 لاکھ سے زائد تارکین وطن مقیم ہیں جن میں سے ساڑھے 14 لاکھ تارکین بھارت سے تعلق رکھتے ہیں۔ کویتی حکومت نے مقامی نوجوانوں میں سے بے روزگاری ختم کرنے کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ 5 لاکھ 30 ہزار غیر ملکیوں کو اگلے چند ماہ میں کویت سے نکال دیا جائے گا۔ ان افراد میں لاکھوں بھارتی باشندے شامل ہیں۔ اس حوالے سے کویتی حکومت نے ایک منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق وزیر سماجی و اقتصادی امور مریم العقیل نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کویتی آبادی اور تارکین کی آبادی میں توازن قائم کرں ے کے لیے ایک منصوبے کا جائزہ لیا جس کے بعد فیصلہ کہا گیا کہ مملکت میں سب سے پہلے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالا جائے گا، جن کی گنتی 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 60 برس سے زائد عمر کے تارکین اور مستقل بیماریوں میں مبتلا غیر ملکی کارکنان کی بھی ملازمتیں ختم کر کے انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔ ایسے افراد کی گنتی ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ جبکہ 90 ہزار سے زائد ان پڑھ یا معمولی تعلیمی قابلیت والے غیر ملکیوں کی بھی چھُٹی کر دی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.