لائٹ کمرشل گاڑیوں، جیپوں اور وینز کی فروخت میں جولائی کے دوران 27.53 فیصد اضافہ

جمعرات 20 اگست 2020 13:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2020ء) ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، جیپوں اور وینز کی فروخت میں جولائی کے مہینہ میں 27.53 فیصد اضافہ ہوا۔آل پاکستان آٹو ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2020ء میں میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، جیپوں اوروینز کی 403 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 27.53 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال جولائی میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، جیپوں اوروینز کی 316 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ جولائی میں ٹویوٹا کے فارچونرماڈل کی 146 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی، گزشتہ سال جولائی میں ٹویوٹا کے فارچونرماڈل کی 74 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح اس عرصہ میں ہونڈا کے بی آر وی ماڈل کے 257 یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی۔گزشتہ سال جولائی میں ہونڈا بی آر وی ماڈل کے 316 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :