مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت2500روپے کی کمی سے ایک لاکھ17ہزار500 روپے ہوگئی

جمعرات 20 اگست 2020 21:44

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت2500روپے کی کمی سے ایک لاکھ17ہزار500 ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2020ء)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت2500روپے کی کمی سے ایک لاکھ17ہزار500 روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 50ڈالرکی کمی سی1935ڈالر ہو گئی جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں2500روپے کی کمی ہوئی جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ17ہزار500روپے ہو گئی اسی طرح 2144روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 737روپے ہوگئی۔