سماہنی ،پہلا چوہدری محمد فاروق مرحوم شوٹنگ بال شو میچ ظہور مرحوم کلب برجاہ نے چوہدری بلال کی کپتانی میںحافظ اظہر شہید کلب برجاہ کو دو ایک سے ہرا کر جیت لیا

اتوار اگست 18:45

سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2020ء) پہلا چوہدری محمد فاروق مرحوم شوٹنگ بال شو میچ ظہور مرحوم کلب برجاہ نے چوہدری بلال کی کپتانی میںحافظ اظہر شہید کلب برجاہ کو دو ایک سے ہرا کر جیت لیا(کیپٹن۔۔۔احسن ارشد برجاہ)شو میچ کی اختتامی تقریب میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء امیدوار اسمبلی سماہنی چوہدری محمد رزاق اور سابق امیدوار اسمبلی سماہنی چوہدری وحید اکرم ایڈوکیٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی دیگر مہمانوں میں چوہدری مقبول حسین آف برجاہ ،چوہدری محمد اکرام آف ہل ،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سماہنی چوہدری شوکت سلیم،چوہدری خورشید متیال،چوہدری محمد شبیر آف کھڑی،چوہدری نصیر آف میرا،چوہدری محمد رفیق بیلہ،چوہدری ساجد محمود برجاہ،چوہدری محمد نذیر برجاہ نے بھی بطور خاص شرکت کی یمعزز مہمانوں کی آمد پر انتظامی کمیٹی کے ممبران چوہدری نعیم سدھو،چوہدری نوید انجم،چوہدری عامر فاروق،ملک نوید،چوہدری روئف،ولید معروف،چوہدری محسن الطاف،ظاہر منیر،خاور خان،محسن ارشد،جمیل مرزا،چوہدری ارسلان،چوہدری انیس،عدیل شمریز،شاکر مشتاق،چوہدری رئیس رقیب،عتیق احمد،راشد حسین کی قیادت میں سیکڑوں نوجوانوں نے فقید المثال استقبال کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد رزاق،چوہدری وحید اکرم،چوہدری خورشید متیال، چوہدری شوکت سلیم،چوہدری محمد اکرام،ماسٹر محمد اسلم نے جیتنے والی ٹیم کے کیپٹن چوہدری بلال کو ونر کپ،رنر آپ ٹیم کے کیپٹن چوہدری احسن ارشد کو رنر اپ ٹرافی جبکہ جیتنے والی ٹیم کو کیش پرائز بھی دیئے۔جبکہ چوہدری محمد رزاق اور چوہدری وحید اکرم نے نوجوانوں سے تفصیلی خطاب بھی کیا۔تقریب کے اختتام پر چوہدری محمد فاروق مرحوم ،چوہدری ہہور مرحوم اور چوہدری اظہر شہید کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔