چھ روزہ مہم میں ضلع کی73000 خواتین اور لڑکیوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ مقررہے ،ڈاکٹر لیا قت علی رند

مہم میں15سی49سال تک کی عمرکے لڑکیوں اورخواتین کو حفاظتی ٹیکے لگائیں جائیں گے جس کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ڈی ایچ او کچھی

پیر 24 اگست 2020 17:15

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر کچھی مراد خان کاسی نے ڈی ایچ کیو ڈھاڈر میں چھ روزہ انسداد تشنج بچاؤ مہم کا افتتاح کردیااس دوران انہوں نے محکمہ صحت کی کارکردگی کو سراہا اور کمپین کی رجسٹر بھی چیک کی ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چھ روزہ مہم میںضلع کی73000 خواتین اور لڑکیوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ مقررہے جس میں15سی49سال تک کی عمرکے لڑکیوں اورخواتین کو حفاظتی ٹیکے لگائیں جائیں گے جس کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈھاڈر ڈاکٹر فیاض احمدمستوئی،ڈی ایس وی کچھی فضل احمد باروزئی،پیرا میڈیکس بشکل سومرو،اختر رند،یونس ترین ،زاہد رئیسانی،عبدالحئی گولہ ،صحافی برادری اوردیگر موجود تھے ڈی ایچ او کچھی نے بتایا کہ چھ روزہ مہم میں محکمہ صحت کی ٹیمیں ضلع کی دور دراز علاقوں کی گلی محلوں میں سیشز منعقد کرکے وہاں کی خواتین کو ٹیکے بھی لگائے جائیں گے انہوں نے کہازیادہ تر دیہی،شہری خواتین کو تشنج کی جان لیوابیماری سے متعلق آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے دوران زچگی خواتین موت کی آغوش میں چلی جاتی ہیں یہ ہم سب کا مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اس مہم کے دوران خواتین کو تشنج سے بچاؤ کی حفاظتی ٹیکے لگا کر ماں اور بچہ کی زندگی کو صحت مند بنائیںانہوں نے کہا کہ تشنج جان لیوا بیماری ہے جو زچہ بچہ دونوں کو ہوسکتا ہے لیکن ویکسینیشن ہونے سے انکی زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے مہم24سی29اگست تک جاری رہے گا باشعور شہری مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کرکے اپنی خواتین کو اس بیماری سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں ڈپٹی کمشنر کچھی مراد خان کاسی نے کہا کہ شہری حکومتی ایس او پیز کو مد نظر رکھ کرمحکمہ صحت کی تشکیل کردہ ٹیموں کے ساتھ رابطہ کاری کرکے مہم کی کامیابی میں حصہ لیکر بھرپور شراکت سے اسے کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرکے ذمہ دار شہری بنیںصحت مند معاشرے کے قیام کیلئے خواتین کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس ناگزیر ہے جس میں تمام مکتبہ فکر کے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر مہم کو کامیاب بنانے میں محکمہ ہیلتھ کے ساتھ تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :