ڈاکٹر ساجدہ نورین کو وائس چانسلر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی تعینات کردیا گیا

جمعرات 3 ستمبر 2020 22:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2020ء) ڈاکٹر ساجدہ نورین کو وائس چانسلر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی تعینات کردیا گیا۔ گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی نے جمعرات کوگورنرہاوس کوئٹہ میں سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے 13ویں سینٹ اجلاس میں ڈاکٹر ساجدہ نورین کو وائس چانسلر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی مقرر کیاہے۔

(جاری ہے)

سیاسی و عوامی حلقوںنے ڈاکٹر ساجدہ نورین کی بطور وائس چانسلر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور ماہر تعلیم ڈاکٹر ساجدہ نورین نے تعلیم کے شعبہ میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ان کی تعیناتی سے یونیورسٹی کے تعلیمی معیار اساتذہ کے علمی استعدکار میں مزید اضافہ ہوگا جس کے تعلیم کے شعبہ میں دورس نتائج برآمد ہوں گے۔ سیاسی وعوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر ساجدہ نورین کی تعیناتی سے صوبے کی خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے مواقع میسر آئیں گے۔