مرکنٹائل ایکس چینج میں 9.2ارب روپے کے سودے

جمعرات 3 ستمبر 2020 22:33

مرکنٹائل ایکس چینج میں 9.2ارب روپے کے سودے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2020ء)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روزپی ایم ای ایکس میں میٹلز, انرجی, کوٹس/فاریکس اورایکویٹی کے 9.2ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 11,877رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 5.154ارب روپے تھی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.098ارب روپے اورچاندی کے سودوں کی مالیت 820.907 ملین روپے رہی۔