قیمتوں میں کمی کے باعث کھاد کی فروخت میں اضافہ

اتوار ستمبر 10:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2020ء) قیمتوں میں کمی کے باعث کھاد کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ جولائی 2020ء کے دوران کھادوں کی فروخت 25 فیصد تک بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

آپٹی مس ریسرچ کے تجزیہ کار حماد حسین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جولائی 2020ء کے دوران کھاد کی فروخت کا حجم 4 لاکھ 98 ہزار ٹن تک بڑھ گیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے متعارف کرائے گئے زرعی پیکج کے تحت کھاد کی قیمتوں میں کمی سے کھاد کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور جولائی 2020ء میں جون کے مقابلہ میں کھاد کی فروخت 25 فیصد بڑھ گئی۔

متعلقہ عنوان :