تعمیراتی شعبے کیلئے ایمنسٹی سکیم کو میچور بنانے کیلئے تعاون کیلئے تیار ہیں‘ پاکستان ٹیکس بار

ملکی ترقی میں مہنگے غیر ملکی قرضے اورٹیکسیشن کے نظام میں موجود سقم بڑی رکاوٹ ہیں سیالکوٹ ٹیکس بار کے عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے عبد القادر میمن ودیگر کا خطاب

پیر 7 ستمبر 2020 14:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2020ء) پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروںنے ٹیکسیشن کے نظام میں موجود سقم دور کرنے کیلئے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے مہنگے غیر ملکی قرضے اور ٹیکسیشن کے نظام میں پیچیدگیاں ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں ۔ ان خیالات کااظہارپاکستان ٹیکس بار کے سرپرست اعلی عبدالقادر چمن ، صدر آفتاب اقبال ناگرہ ، سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمن زبیری ، نائب صدر ارشد مان سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر چیف کمشنر ایف بی آر سیالکوٹ ڈاکٹر طارق محمود خان، صدر سیالکوٹ چیمبر ملک اشرف اعوان ، نعیم شاہ ، زوہیب الرحمن زبیری ، صدر لاہور ٹیکس بار خرم شہباز بٹ ، نائب صدر عاشق علی رانا ، قمر الزمان چوہدری ، سرپرست اعلیٰ سیالکوٹ ٹیکس بار سجاد احمد بٹ سمیت پاکستان بھر کی 32 ٹیکس بارز کے عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں نو منتخب عہدیدارا ن صدر شکیل احمد، سیکرٹری امجد علی اور دیگر عہدیداران نے حلف اٹھایا۔

مقررین نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کے لیے دی گئی ایمنسٹی سکیم کو میچور کرنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے حکومت سے تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں ،حکومت شارٹ فال اور بجٹ خسارے کو دور کرنے کے لئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو یقینی بنائے ۔ چیمبرز اور ٹیکس بارز کے تعاون سے حکومت بآسانی ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹ سکتی ہے ۔ اس موقع پر عہدیدران نے شجر کاری مہم کے تحت پودابھی لگایا ۔

متعلقہ عنوان :