چین کے تین رکنی تجارتی وفد کالاہور چیمبر کا دورہ

پیر 7 ستمبر 2020 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2020ء) چین کے تین رکنی تجارتی وفد نے گاو باو جن کی سربراہی لاہور چیمبر کا دورہ کیا اور لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ گاو باو جن نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلی کام، انرجی اور پراسسڈ فوڈ کے سیکٹر میں سرمایہ کاری کے سنہرے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پینے کے صاف پانی کے شعبے میں موجود پوٹینشل پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پینے کا صاف پانی ضروریات زندگی کا ایک بہت بڑا حصہ ہے اور اس کی کمیابی بہت سی بیماریوں کا سبب بنتی ہے جس سے ہسپتالوں میں بعجھ مزید بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے صاف پانی کے سیکٹر میں انویسٹمنٹ پر زور دیا۔چینی وفد نے لاہور چیمبر ون ونڈو سمارٹ سروسز کو بھی سراہا جو لاہور چیمبر کے ممبران کی سہولت کے لئے قائم کیا گیا ہے۔اس موقع پر نائب صدر لاہور چیمبر نے چینی وفد کا پاکستان میں فوڈ سیکٹر میں انویسٹمنٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مزید چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے سینئر ممبران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :