شہر قائد میں بچیوں کے اغوا کا سلسلہ تیز ہوگیا،مروہ کے بعد ایک اور ننھی پری اغواء

منگل 8 ستمبر 2020 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2020ء) شہر قائد میں بچیوں کے اغوا کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے، ننھی مروہ کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کے بعد ایک اور بچی کو نامعلوم ملزم نے اغوا کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اغوا کی یہ واردات صدر کے علاقے میں پیش آئی ہے، جہاں دس سالہ ریحام کو اغوا کرلیا گیا ہے،واقعے کے فوری بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ اغوا کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پانچ سالہ مروہ کی لاش ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب عیسیٰ نگری میں واقع بچی کے گھر کے قریب کچرے سے ملی تھی، ننھی مروہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی تصدیق ہوچکی ہے۔#

متعلقہ عنوان :