سرفراز احمد نے انگلینڈ سے آخری ٹی ٹوئنٹی کھیلنے سے انکار نہیں کیا تھا،مصباح الحق
سابق کپتان اپنے مستقبل کے حوالے سے تھوڑی تشویش کا شکار تھے،ہم نے بات کرکے انھیں مطمئن کردیا: ہیڈ کوچ
ذیشان مہتاب بدھ 9 ستمبر 2020 12:12
(جاری ہے)
یاد رہے کہ گزشتہ دن ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے دورہ انگلینڈ کا آخری میچ کھیلنے کو تیار نہ ہونے کی وجہ سامنے آ گئی، سرفراز احمد کو دورہ انگلینڈ کے دوران خدشہ تھا کہ سیریز کا آخری میچ کھلا کر ان کے کیریئر کو ختم کیا جا رہا ہے۔
سرفراز کو یونس خان نے سمجھایا اور مصباح نے یقین دہانی کرائی کہ ایک میچ میں ناکام بھی ہوئے تو بھی ٹیم کے لیے سیکنڈ وکٹ کیپر رہیں گے۔ دورہ انگلینڈ میں سرفراز احمد سے جوتے اٹھوانے والے معاملے پر بھی بہت تنقید ہوئی تھی۔کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سرفراز نے میچ کھیلنے سے انکار نہیں کیا تھا لیکن سرفراز کو تحفظات تھے، کسی بھی کھلاڑی کو اگر سیریز کا آخری میچ کھلایا جائے تو اس کو تشویش لاحق ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرفراز کی جگہ وہ بھی ہوتے تو انھیں بھی یہ خدشہ ہوتا۔ سرفراز کو انھوں نے، یونس خان اور کپتان بابراعظم نے سمجھایا تو سرفراز کھیلنے کے لیے راضی ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ سابق کپتان سرفراز کو 11 ماہ بعد قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور انہوں ںے دورہ انگلینڈ کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک شعر شیئر کیا تھا کہ ’’اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں، جانی جتنا بتاتے وہ میرے بارے میں اتنا برا بھی نہیں ہوں‘‘۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
مصباح الحق نے رضوان کی جگہ صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلانے کی حمایت کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کی میزبانی کرنے والا نیویارک کا سٹیڈیم تیار
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.