عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،چوہدری نعیم شفیق

جمعرات 10 ستمبر 2020 22:20

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق نے کہاہے کہ عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلدیاتی نظام کی مضبوطی سے مسائل میں کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

چوہدری افتخار وڑائچ کے ہمراہ چیف افسر میونسپل کارپوریشن عظمت قدیر گورایہ سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے سیوریج سمیت تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور عملہ صفائی کی کارکردگی بارے مانیٹرنگ جاری رکھیں، انہوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے سے مسائل کاخاتمہ ممکن ہوگا، اس موقع پر چیف افسرمیونسپل کارپوریشن عظمت قدیر گورایہ نے چوہدری نعیم شفیق کو شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی اور سیوریج کامسئلہ جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔