گوجرانوالہ میں موجود 8 کنال سرکاری اراضی بھی نیلام کر دی گئی

جمعہ 11 ستمبر 2020 16:48

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) نجکاری کمیشن کی جانب سے سرکاری املاک کی فروخت کا سلسلہ،گوجرانوالہ میں موجود 8 کنال سرکاری اراضی بھی نیلام کر دی گئی ،رسیرچ اینڈ ٹرینگ سینٹر گوجرنوالہ کی 8 کنال اراضی 2کروڑ 6 لاکھ میں فروخت ہوئی،اسلام آباد اور لاہور میں موجود مجموعی طور پر 17 املاک کی فروخت مکمل ہو چکی،اسلام آباد میں موجود 5 املاک 15کروڑ 64 لاکھ 50ہزار میں نیلام ہوئیں،لاہور میں موجود 13سرکاری املاک 17کروڑ93لاکھ 94 ہزار500 میں نیلام ہو چکیں،نجکاری کمیشن نیرواں ہفتے حکومتی جائیدادوں کی نیلامی کا سلسلہ شروع کیا،اگلے مرحلے میں ملتان، وہاڑی ، رحیم یار خان، میں موجود سرکاری املاک کی نیلام ہونگی،نواب شاہ کاغان میں بھی جائیدادوں کی نیلامی عمل میں لائی جائے گی،نیلامی کا اختتام 28 ستمبر کو ریپبلک موٹرز لاہور کی زمین کی نیلامی سے ہوگا۔

(جاری ہے)

آر ایم ایل کی جائیداد کی ریزرو پرائس پانچ ارب مقرر کی گئی ہے،نیلامی کا عمل مکمل ہونے کے بعد کابینہ کی نجکاری کمیٹی جائزہ لے گی ،حتمی منظوری کے بعد جائیدادیں ان کے مالکان کو ٹرانسفر کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :