پاکستان سپورٹس بورڈ نے 11 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کردیا

ملازمین کی برطرفی کی وجہ اسلام ہائی کورٹ کے احکامات کو قرار دیا گیا

ہفتہ 12 ستمبر 2020 20:26

پاکستان سپورٹس بورڈ نے 11 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2020ء) ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ اینڈ کوارڈینیشن کی طرف سے گریڈ 19 سے 3 تک کے 11 ملازمین کی برطرفی کے تحریری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام 11ملازمین اب سپورٹس بورڈ میں خدمات سرانجام نہیں دے سکتے، برطرف کیے گئے ملازمین میں گریڈ 19 کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس وجے کمار، گریڈ 17 کے پبلی کیشن آفیشر اظہر نثار شیخ، گریڈ 17کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویمن سیل شازیہ اعجاز، گریڈ 16 کے آفس سپریڈنٹنٹ شیخ کاشف تبسم، گریڈ 16 کے آفس سپریڈنٹنٹ غلام تقی خان بوسن شامل ہیں۔

برطرف کیے گئے دیگر ملازمین میں گریڈ 14 کے سٹینو ٹائپسٹ عامر جاوید خان،گریڈ 9 کے سائونڈ سسٹم آپریٹر خالد محمود،بی پی ایس 6 کے لیڈینگ فائر مین آصف مطلوب،بی پی ایس 3 کے 3 لیب اٹینڈنٹ محمد ابرار،عاطف ضیا،شہناز اختر شامل ہیں۔ ملازمین کی برطرفی کی وجہ اسلام ہائی کورٹ کے احکامات کو قرار دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :