سری لنکن پریمیئر لیگ، پلیئرز کی نیلامی یکم اکتوبر کو ہوگی، شاہد آفریدی شامل

5 ٹیموں میں 30 بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ 65 مقامی پلیئرز بھی شریک ہوںگے

ہفتہ 12 ستمبر 2020 21:19

سری لنکن پریمیئر لیگ، پلیئرز کی نیلامی یکم اکتوبر کو ہوگی، شاہد آفریدی ..
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2020ء) سری لنکن پریمیئر لیگ کے لیے پلیئرز کی نیلامی یکم اکتوبر کو ہوگی۔ سری لنکن پریمیئر لیگ کے لیے پلیئرز کی نیلامی میں شاہد آفریدی، کرس گیل، ڈیرن سیمی، ڈیرن براوو، شکیب الحسن، روی بوپارہ، کولن منرو، مناف پٹیل اور ورنون فیلنڈر سمیت دنیا کے 150 ٹاپ پلیئرز شامل ہیں، ہر فرنچائز 6 انٹرنیشنل پلیئرز کی خدمات حاصل کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

پانچ ٹیموں میں 30 بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ 65 مقامی پلیئرز بھی شریک ہوں گے، ایونٹ 14 نومبر سے 6 دسمبر تک شیڈول ہے، تمام میچز دمبولا، پالے کیلی اور ہمبنٹوٹا سٹیڈیمز میں منعقد ہوں گے۔ یاد رہے کہ لیگ میں شریک گال گلیڈی ایٹرز کی کپتان سرفراز احمد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :