Live Updates

ایشیا کپ پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹنے لگے، ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

ایونٹ بھارت کی میزبانی میں 12 سے 28ستمبر تک یو اے ای کے میدانوں میں منعقد ہوگا

اتوار 29 جون 2025 11:15

ایشیا کپ پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹنے لگے، ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)ایشیا کپ2025 کے انعقاد پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹنے لگے، ٹی20 فارمیٹ میں کھیلے جانے والے ایونٹ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔اس بار ایشیا کپ کا انعقاد چوں کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلا جارہا ہے اس لیے شائقین کو اس کا بے صبری سے انتظار ہے، تاہم پاک بھارت کشیدگی کے سبب ایشیا کپ پر غیریقینی کے بادل تھے لیکن اب ٹی20 ایشیا کپ2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایونٹ بھارت کی میزبانی میں 12 سے 28ستمبر تک منعقد ہوگا، ایشیا کپ2025 یو اے ای کے میدانوں میں منعقد ہوگا۔پاکستان اور بھارت سمیت 6ٹیمیں ایشا کپ میں حصہ لیں گی، پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ اور جاری تناؤ کے سبب ایونٹ کے انعقاد پر سوالیہ نشان موجود ہے۔

(جاری ہے)

پہلگام واقعے سے قبل چیمپئنز ٹرافی فائنل کے دوران بھی ایشیائی ملکوں کے حکام کے درمیان ایشیا کپ سے متعلق بات چیت ہوئی تھی۔

اس وقت بھی یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ رواں سال ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ ایونٹ کا میزبان بھارت ہی رہیگا تاہم میچز کا انعقاد ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں ہوگا۔بھارت نے ایونٹ کی ذمہ داری بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کو سونپی ہے، ایشیا کپ رواں سال دفاعی چیمپئن بھارت میں شیڈول ہے اور آئندہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایونٹ بھی ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جانا ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات