بھارتی کرکٹر کیخلاف خاتون سے جنسی ہراسانی کے الزام میں مقدمہ درج

کرکٹر شادی کا وعدہ کرکے مُکر گیا، خاتون کا الزام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 30 جون 2025 11:31

بھارتی کرکٹر کیخلاف خاتون سے جنسی ہراسانی کے الزام میں مقدمہ درج
غازی آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 جون 2025ء ) بھارتی کرکٹر یش دیال کیخلاف خاتون سے جنسی ہراسانی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 
بھارتی ٹیم کے ساتھ نیٹ بولر کی حیثیت سے وابستہ رہنے والے یش دیال پر غازی آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے جنسی ہراسانی اور تشدد کے الزامات عائد کیے ہیں۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ کے آن لائن شکایتی پورٹل پر شکایت درج کراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یش دیال نے شادی کا وعدہ کیا لیکن بعد میں انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

 
خاتون کے مطابق دونوں کے درمیان گزشتہ پانچ سال سے قریبی تعلقات تھے۔ 
صرف آن لائن شکایت پر اکتفا نہ کرتے ہوئے، خاتون نے مقامی پولیس اسٹیشن میں بھی یش دیال کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرایا ہے۔
مقدمے کے متن میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ یش دیال نے نہ صرف جذبات سے کھیلنے کے بعد پیچھے ہٹنے کی کوشش کی بلکہ انہیں جنسی طور پر ہراساں بھی کیا۔ 
اترپردیش حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو 21 جولائی تک مکمل انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ 
واضح رہے کہ یش دیال انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجر بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :