لنکا پریمیر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 14 نومبر سے شروع ہوگا

اتوار 13 ستمبر 2020 14:35

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) لنکا پریمیر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 14 نومبر سے شروع ہو ہوگا جو 6 دسمبر تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) 28 اگست سے 20 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلی جانے تھی تاہم اسے کووڈ۔19 کی عالمی وبا کے مسلسل عدم استحکام کی صورتحال کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایل پی ایل تین بین الاقوامی مقامات پر کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں کولمبو ، کینڈی ، گالے ، دمبولا اور جعفنا کے شہروں کے نام سے موسوم پانچ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبردآزما ہوں گی۔ مقامی لیگ کا کھلاڑیوں اور مداحوں دونوں نے ایک ساتھ خیر مقدم کیا ہے کیونکہ یہ کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے کہ وہ دنیا کے اعلی درجے کے کرکٹرز کے ساتھ مل کر اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکے۔

متعلقہ عنوان :