سب متحد ہونگے تو سیاسی نقشہ ضرور تبدیل ہوگااور اب سنہری موقع ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو شکست دیں، صفدرعباسی
پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں کالاڑکانہ کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کوشکست دینے کے لئے قمبر شہداد کوٹ میں سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان
اتوار 13 ستمبر 2020 15:50
(جاری ہے)
متفقہ رائے یہ طے ہوئی ہے کہ قمبر شہداد کوٹ کے حوالے سے اتحاد بننا چاہئے اور اس سلسلے میں15رکنی کمیٹی کے ذریعے مستقبل کے سیاسی نقشے کا تعین کیا جائے گا اوربلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تجاویز مرتب کی جائیںگی۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب متحد ہونگے تو سیاسی نقشہ ضرور تبدیل ہوگااور اب سنہری موقع ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو شکست دیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما محمد علی ہکڑو نے کہا کہ سیاسی اتحاد کے بغیر مخالفین کو شکست دینا آسان نہیں،مجھے لالچ دی گئی کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کرو۔سابق ٹائون کمیٹی چیئرمین میرو خان رکھیل تنیو نے کہا کہ چار سال پورے ہوئے لیکن پارٹی تبدیل نہیں کی بہت دکھ ہے کہ مخالفین نے میروخان کے عوام کے مسائل حل کرنے نہیں دیئے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی مخالفت کرنے پر اذیتیں دی گئیں اور جھوٹے مقدمے بھی درج کرائے ۔اجلاس سے محمد عزیز جاگیرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا ووٹ ہمیشہ اقتدار والوں سے زیادہ ہوتا ہے۔ قمبر شہداد کوٹ کی مظلوم عوام پیپلز پارٹی سے بیزار آچکی ہے اچھا اتحاد بنا تو مخالفین بھی ہاتھ ملا لیںگے۔ انہوں نے کہاکہ بھوتاروں، وڈیروں کا ڈراب عوام سے نکل چکا ہے اور ہمارا اتحاد نتیجہ خیز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنی اپنی تیاری میں مصروف ہوچکا ہے، پی ٹی آئی رہنماناہید کھاوڑ نے کہا کہ ہمارے شہر شہداد کوٹ میں لیڈر شپ کا فقدان ہے۔ایم پی اے سٹی لاڑکانہ معظم علی عباسی بھی اتحاد کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے تھے۔اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماسرتاج چانڈیو، نیاز مستوئی، عزیر جاگیرانی،ناہید کھاوڑ،میر عرفان کلہوڑو، منور بھٹو، نیاز مستوئی،میر مظفر بروہی، جاوید کلہوڑو، نیاز کلہوڑو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
-
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
وزیراعظم شہبازشریف کی چئیرمین ایف بی آر امجد زبیرٹوانہ کی سرزنش کی ، ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پرچئیرمین ایف بی آر کو وارننگ دیدی
-
ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے کامیاب خلائی مشن پر قوم کی دلی مبارکباد اور پیغام
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
راجہ پرویزاشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش
-
ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے ، ملک کے دشمن تشخص کو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.