، قومی اسمبلی میں سانحہ موٹروے پر بحث، سپیکر کے فلور وزیراعظم کے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کو دینے پر اپوزیشن کا احتجاج

7اپوزیشن اراکین احتجاج کے لئے اسپیکر ڈائس کے سامنے اکٹھے ہو گئے،شیم شیم ، شیم آن یو شیم آن یو اور ’’سی سی پی او کا جو یار ہے،غدار ہے غدار ہے‘‘ کے نعرے ہمیں ملکر سوچنا ہے ایسے واقعات کیوں ہورہیٴْ ہیں۔ انہوں نے کہا آج ہمیں وہی پنجاب پولیس ملی ہے جس میں عابد باکسر ہوتے تھے ۔اپوزیشن لیڈر نے ماڈل ٹاون کی خواتین کا ذکر کیوں نہ کیا۔ جتنی حساسیت ہم نے دکھائی ہے وہ بھی سب کو پتہ ہے ۔ہم نے 72گھنٹوں میں ایک ریپسٹ کو گرفتار کرلیا ،دوسرا بھی جلد گرفتار ہوگا ، ان کو یاد ہوگا جب مکروہ ہنستی ہنستے زینب کے والد کا مائیک بند کردیا گیا تھا،مشیر داخلہ کا خطاب e اجلاس آج منگل ساڑھے چار بجے تک ملتوی کردیا گیا

پیر 14 ستمبر 2020 22:30

C اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2020ء) قومی اسمبلی میں پیر کو سانحہ سانحہ موٹروے پر بحث کے دوران اسپیکر اسمبلی اسد قیصر نے فلور وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر کو دیدیا جس پر پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین نے احتجاج شروع کردیا۔اپوزیشن کے دیگر اراکین بھی احتجاج میں شامل ہو گئے۔اپوزیشن اراکین احتجاج کے لئے اسپیکر ڈائس کے سامنے اکٹھے ہو گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا مشیر داخلہ کو اپنا موقف دینے کا حق ہے ۔اپوزیشن اراکین نے شیم شیم ، شیم آن یو شیم آن یو کے نعرے لگائے اور ’’سی سی پی او کا جو یار ہے،غدار ہے غدار ہے‘‘ کے نعرے لگائے گئے ۔ مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا موٹروے پر گجر پورہ کے قریب لنک روڈ پر واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

موقع پر تفتیش کے جو طریقے ہیں وہ اپنائے گئے ۔پانچ کلومیٹر کے اندر جیو فینسنگ کی گئی ۔

عابد ملہی مشکوک پایا گیا ،شفقت ولد اللہ دتہ کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے ۔شفقت نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے ۔شفقت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔عابد ملہی کی گرفتاری کے لئے پچیس لاکھ کا انعام رکھا گیا ہے ۔ عابد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ہمیں ملکر سوچنا ہے ایسے واقعات کیوں ہورہیٴْ ہیں۔ انہوں نے کہا آج ہمیں وہی پنجاب پولیس ملی ہے جس میں عابد باکسر ہوتے تھے ۔

اپوزیشن لیڈر نے ماڈل ٹاون کی خواتین کا ذکر کیوں نہ کیا۔ جتنی حساسیت ہم نے دکھائی ہے وہ بھی سب کو پتہ ہے ۔ہم نے 72گھنٹوں میں ایک ریپسٹ کو گرفتار کرلیا ۔دوسرا بھی جلد گرفتار ہوگا ۔ ان کو یاد ہوگا جب مکروہ ہنستی ہنستے زینب کے والد کا مائیک بند کردیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا سی سی پی اوکے بیان کی مذمت کی گئی ۔سی سی پی او کو نوٹس دیا گیا ہے ۔ اس جماعت کو تکلیف اس بات کی ہے کہ جب نیب پر پتھر او کیا گیا تو اس افسر نے انہیں پکڑا۔ اس افسر کو دھمکیاں دی گئیں مجھے بھی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ اس موقع پر سپیکر نے ہدائت کی شیزا فاطمہ کا موبائل لے لو ۔ اپوزیشن کے شور میں اسمبلی اجلاس آج منگل ساڑھے چار بجے تک ملتوی کردیا گیا