ریڑھ کی ہڈ ی میں تکلیف، رومان رئیس کا کیریئر ختم ہونیکا خطرہ

ریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف ہے،2 ڈسک متاثر ہوئی ہیں،اپنے کیریئر کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنا ہے: فاسٹ بائولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 ستمبر 2020 18:03

ریڑھ کی ہڈ ی میں تکلیف، رومان رئیس کا کیریئر ختم ہونیکا خطرہ
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 ستمبر 2020ء ) قومی ٹیم کے پیسر رومان رئیس ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف کے باعث پورے سیزن کے لئے ان فٹ ہوگئے ہیں خدشہ ہے کہ وہ طویل عرصہ کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں ۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے کیریئر کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ رومان رئیس 18 اکتوبر کو 29 سال کے ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

9 ون ڈے اور آٹھ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے فاسٹ بولر نے سندھ کے ہیڈ کوچ باسط علی کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی میں فٹنس ٹیسٹ کے بعد سے میری ریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف ہے دو ڈسک متاثر ہوئی ہیں اور مجھے اپنے کیریئر کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنا ہے۔

رومان رئیس پاکستان سپر لیگ فور میں کیچ لیتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔ گذشتہ سال سندھ کی سیکنڈ الیون کے ہیڈ کوچ توصیف احمد نے بھی انہیں کھلانے سے انکار کیا تھا۔ رومان رئیس کوویڈ کے دوران سوشل ورک میں متحرک دکھائی دیے۔ سندھ کی ٹیم میں اب ان کی جگہ بطور متبادل مدثر کو شامل کیا گیا ہے۔