عراق: برطانوی سفارتخانے کی گاڑیوں پر حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

منگل 15 ستمبر 2020 23:32

عراق: برطانوی سفارتخانے کی گاڑیوں پر حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) عراق میں برطانوی سفارتخانے کی گاڑیوں پر حملہ ہوا ہے، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

برطانوی سفارتخانے کے مطابق بغداد میں سفارتخانے کی گاڑیوں پر بارودی مواد کی ڈیوائس سے حملہ کیا گیا۔سفارتخانے کے مطابق حملے میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ کسی گروپ نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :