Live Updates

آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل دوبارہ جنگ سے قبل کی سطح پر پہنچ چکی، امریکی نائب صدر

بدھ 1 جولائی 2026 12:51

آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل دوبارہ جنگ سے قبل کی سطح پر پہنچ چکی، امریکی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2026ء) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل دوبارہ جنگ سے قبل کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے اور وہاں سے زیادہ مقدار میں تیل کی ترسیل دیکھی جا رہی ہے، بعض دنوں میں جنگ شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں بھی زیادہ تیل آبنائے ہرمز سے باہر جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ عمل اس بات کی علامت ہے کہ عالمی معیشت دوبارہ فعال ہو رہی ہے، اگرچہ مکمل بحالی میں وقت لگے گا، لیکن تیل کی قیمتوں میں پہلے ہی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ لبنان اسرائیل امن معاہدے اور امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت کو ایک ساتھ دیکھا جائے تو دونوں دستاویزات کا بنیادی نکتہ لبنان کی علاقائی سالمیت کا احترام ہے۔امریکی نائب صدر کے مطابق خطے میں معاہدوں کے مثر نفاذ سے توانائی کی ترسیل اور علاقائی استحکام میں مزید بہتری کی توقع کی جا سکتی ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات