ایپل کی سائبر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اہم سکیورٹی اپ ڈیٹس قبل از وقت جاری

بدھ 1 جولائی 2026 17:56

ایپل کی سائبر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اہم سکیورٹی اپ ڈیٹس قبل از وقت ..
کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2026ء) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بعض اہم سکیورٹی اپ ڈیٹس طے شدہ آئی او ایس 26.6 ریلیز کا انتظار کیے بغیر صارفین کے لیے قبل از وقت جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق کمپنی نے یہ فیصلہ مصنوعی ذہانت (اے آئی)کے باعث بڑھتے ہوئے سائبر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا ہے، کیونکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اے آئی ہیکنگ کے جدید اور نقصان دہ آلات کی تیاری کو تیز کر سکتی ہے اور سافٹ ویئر کی خامیوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے حملہ آوروں کو درکار وقت کم ہو سکتا ہے۔

ایپل کا یہ اقدام اس کی سابقہ پالیسی سے مختلف ہے، جس کے تحت سکیورٹی اپ ڈیٹس عموما ڈویلپرز کی جانچ کے بعد بڑے آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹس کے ساتھ جاری کی جاتی تھیں۔کمپنی نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ حال ہی میں دور کی گئی سکیورٹی خامیوں سے کسی نے فائدہ اٹھایا ہو، تاہم بدلتے ہوئے سائبر خطرات کے پیش نظر سکیورٹی اپ ڈیٹس کے اعلان اور ان کی دستیابی کے درمیان وقت کو کم کرنا ضروری ہو گیا ہے۔