یونانی جزیرے ساموس کے مہاجر کیمپ کے نزدیک آتشزدگی

پولیس نے آتش زنی کے شبے میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ،کیمپ میں 4600تارکین وطن مقیم

بدھ 16 ستمبر 2020 14:43

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) یونانی جزیرے ساموس کے مہاجر کیمپ کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ نے بڑی حد تک آگ پر قابو پا لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ کیمپ کو خطرہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پولیس نے آتش زنی کے شبے میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ساموس پر واقع فیتھی پناہ گزین کیمپ میں تقریبا چار ہزار چھ سو تارکین وطن مقیم ہیں جبکہ اس کیمپ میں صرف 650 مہاجرین کی گنجائش ہے۔ ابھی کچھ روز قبل ہی یونانی جزیرے لیسبوس پر واقع موریا پناہ گزین کیمپ ایک بڑی آگ کی لپیٹ میں آکر مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :