جہلم میں ٹیوشن سینٹر کے استاد کے کمسن بچیوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، پولیس نے ٹیچر کو گرفتار کرلیا

بدھ 16 ستمبر 2020 14:48

جہلم میں ٹیوشن سینٹر کے استاد کے کمسن بچیوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) جہلم میں ٹیوشن سینٹر کے استاد کے کمسن بچیوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیچر کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جہلم شہر کے محلہ خانساماں میں ٹیوشن سینٹر میں استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر کمسن بچیوں پر تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو کے وئرال ہوتے ہی ڈی ایس پی سٹی نے ٹیچر کو حراست میں لے لیا تاہم بچیوں کے والدین نے ڈی ایس پی دفتر میں پہنچ کراستاد کو معاف کردیا۔ڈی ایس پی ابراہیم وڑائچ کے مطابق مدعی کے معاف کرنے کے باوجود پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :