زیادتی کرنے والوں کو جانوروں سے تشبیہ نہ دیں،جانور بہت اچھے ہوتے ہیں، اٴْشنا شاہ

بدھ 16 ستمبر 2020 16:28

زیادتی کرنے والوں کو جانوروں سے تشبیہ نہ دیں،جانور بہت اچھے ہوتے ہیں، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) پاکستانی اداکارہ اٴْشنا شاہ نے کہا ہے کہ زیادتی کرنے والوں کو جانوروں سے تشبیہ نہ دی جائے کیونکہ جانور بہت اچھے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے آبی جانور سیل کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اکثر دیکھا ہے کہ لوگ زیادتی کرنے والے درندوں کو جانوروں سے تشبیہ دیتے ہیں حالانکہ جانور تو بہت اچھے ہوتے ہیں۔

‘اداکارہ نے بتایا کہ یہ تصویر اگست 2019 میں جنوبی افریقہ کے تیسرے سب سے بڑے شہر کیپ ٹاؤن میں لی گئی ہے۔خیال رہے کہ لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے، عوام کے ساتھ حکومت اور شوبز کی معروف شخصیات بھی اس حادثے پر آواز اٹھارہی ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہیں۔