وطن عزیز میں تعلیم کے فروغ کیلئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا کردار مثالی ہے‘چوہدری ارشد مسعود

جمعہ 18 ستمبر 2020 13:16

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) وطن عزیز میں تعلیم کے فروغ کیلئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا کردار مثالی ہے،حکومت کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی سرپرستی کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین کامونکے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز چودھری ارشد مسعود ویرکا،سرپرست محمد بلال اشرف اور کاشف محمود ویرکا نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملکی و معاشرتی ترقی کیلئے تعلیم کا فروغ لازمی ہے حکومتی سطح پر ایسے اقدام اٹھانا ضروری ہے جس سے تمام افراد کومعیاری تعلیم کے حصول کے یکساں مواقع میسر ہوں ۔انہوںنے کہا ہے کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ بچے حصول تعلیم اور ملکی و معاشرتی ترقی میں بھرپور کردارادا کرتے ہیں بچوں نے اپنی محنت اور لگن سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا تمام شعبہ زندگی میں منوایا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ترقی یافتہ قومیں ہمیشہ تعلیم ، محنت ، اخلاص، باہمی رواداری اور احترام کے کلچر کو فروغ دیتی ہیں اور یہی طرز عمل ان کی ترقی و خوشحالی کا سبب بنتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :