عوام اس وقت تک ماسک پہنیں جب تک کوئی ملک کورونا ویکسین تیا ر نہیں کرلیتا،وفاقی وزیر داخلہ

جمعہ 18 ستمبر 2020 15:33

عوام اس وقت تک ماسک پہنیں جب تک کوئی ملک کورونا ویکسین تیا ر نہیں کرلیتا،وفاقی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر)اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ عوام اس وقت تک ماسک پہنیں جب تک کوئی ملک کورونا ویکسین تیا ر نہیں کرلیتا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ملک میں کورونا ابھی ختم نہیں ہوا جبکہ لندن‘بھارت‘فرانس سمیت کئی ممالک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں اس لئے لوگ احتیاط کریں خود بھی ماسک پہنیں اور دوسروں کو بھی اس کی اہمیت کے بارے میں بتائیں۔