سندھ ہائی کورٹ،شہری کوغیر قانونی حراست میں رکھنے اور رشوت وصول کرنے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او کھوکھراپار کو طلبی کا نوٹس

جمعہ 18 ستمبر 2020 16:47

سندھ ہائی کورٹ،شہری کوغیر قانونی حراست میں رکھنے اور رشوت وصول کرنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے شہری کوغیر قانونی حراست میں رکھنے اور رشوت وصول کرنے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او کھوکھراپار کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ میں ایس ایچ او کھوکھرا پار کے خلاف شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور رشوت وصول کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حیدر علی کے بھائی اسلم کو4 ستمبر کو گرفتار کیا تھا پولیس نے رشوت کے عیوض رہا کیا ،8ستمبر کو پھر گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی ملیر کو شکایت کی تو حیدر علی کو بھی اٹھا لیا گیا تھانے میں زبردستی دستخط کرائے گئے دستخط کے بعد ایس ایس پی کو دی گئی درخواست دستبرداری کا نوٹ لکھا گیا۔درخوات میں اپیل کی گئی ہے کہ شہریوں کو حراست میں لینے اور رشوت وصول کرنے پر ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی جائے،جس پر عدالت نے ایس ایچ او کھوکھراپار کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔