کیلیفورنیا: نوجوان نے ٹرمپ کو سپورٹ کرنے پر 84 سالہ معمر خاتون کو تھپڑ رسید کر دیا

الون گیری شا نامی 33 سالہ نوجوان کا ایک ریلی میں شریک ٹرمپ کے حامیوں سے سامنا ہوا، شا پر 84 سالہ ڈونا اسنو سمیت تین افراد کو مارنے کا الزام ہے

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر ہفتہ 19 ستمبر 2020 06:58

کیلیفورنیا: نوجوان نے ٹرمپ کو سپورٹ کرنے پر 84 سالہ معمر خاتون کو تھپڑ ..
کیلیفورنیا (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر 2020ء) نوجوان نے ٹرمپ کو سپورٹ کرنے پر 84 سالہ معمر خاتون کو تھپڑ رسید کر دیا۔ الون گیری شا نامی 33 سالہ نوجوان کا ایک ریلی میں شریک ٹرمپ کے حامیوں سے سامنا ہوا، شا پر 84 سالہ ڈونا اسنو سمیت تین افراد کو مارنے کا الزام ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جس میں محض سیاسی مخالفت کی بنیاد پر ایک نوجوان نے 84 سالہ معمر خاتون کو تھپڑ رسید کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الون گیری شا نامی 33 سالہ نوجوان کا ایک ریلی میں ٹرمپ کے حامیوں سے سامنا ہو گیا جس پر وہ حواس کھو بیٹھا۔ اس نے اپنی سیاسی مخالفین کے سپورٹروں کو مختلف طریقوں سے ہراس کرنے کی کوشش کی، یہاں تک کہ اپنے جلتے ہوئے سگریٹ سے ان کے جسموں پر بنے ٹرمپ کے ٹیٹو کو جلانے کی بھی کوشش کی۔ 
نوجوان نے حملے کے لیے ایک چھوٹی چھری کا استعمال بھی کرنا چاہا لیکن خوش قسمتی سے وہاں ایک ریٹائرڈ پولیس افسر موجود تھا جس نے اسے دبوچ کے زمین پر گرا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم کو ضعیف شہریوں کے ساتھ بدترین سلوک، تشدد کرنے اور مہلک ہتھیار کے ساتھ حملہ آور ہونے کی پاداش میں گرفتار کر لیا ہے۔