چینی ہدایت کار کو ترک فلمی میلے میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 14:40

چینی ہدایت کار کو ترک فلمی میلے میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) چینی فلموں کے ہدایتکار ڑی فی کو جنوبی ترکی میں ہونے والے 26 ویں بین الاقوامی گولڈن بول فلم فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی ہدایتکار ڑی فی کو فلم انڈسٹری میں ان کی گراں قدر خدمات کے عوض لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 26 ویں بین الاقوامی گولڈن بول فلم فیسٹیول کی تقریب 23سے 29 ستمبر کو چین کے صوبے اڈیانا میں منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :