ملتان ، وزیراعلیٰ عثمان بزدارکارات گئے شہرکا دورہ ، شہرکوخوبصورت بنانے کاحکم

ہفتہ 19 ستمبر 2020 15:04

ملتان ، وزیراعلیٰ عثمان بزدارکارات گئے شہرکا دورہ ، شہرکوخوبصورت بنانے ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول کے ملتان شہر کا دورہ کیا اور شہر کی خوبصورتی کے بارے احکامات جاری کئے جس پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو کوڑے کرکٹ کے خاتمہ کے لئے شہر کے 14 سیکٹرز سے تمام کوڑا کرکٹ اٹھانے کا حکم دیا ،ساتھ ہی ڈپٹی کمشنر نے سی ای او عبدالطیف خان کو احکامات پر 100فیصد عملدرآمد کرانے کی ہدایت بھی کی ہے جبکہ تمام سیکٹرز انچارج کو صفائی آپریشن مکمل ہونے تک اپنے ایریاز میں موجود رہنے کا کہا گیا اور اضافی ڈیوٹی دینے والے ورکرز کو خصوصی الائونس دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تمام ہیوی مشینری فیلڈ میں طلب کر لی گئی ہے۔