بھارت میں سفاک شخص نے لڑکا یا لڑکی جاننے کیلئے حاملہ بیوی کا پیٹ پھاڑ دیا

6 ماہ سے حاملہ خاتون کی 5 بیٹیاں ہیں، ملزم اپنی حاملہ بیوی سے بیٹے کی خواہش رکھتا تھا، خاتون شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ بھارتی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 ستمبر 2020 20:39

بھارت میں سفاک شخص نے لڑکا یا لڑکی جاننے کیلئے حاملہ بیوی کا پیٹ پھاڑ ..
اترپردیش (ردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2020ء) بھارت میں ایک جنونی شخص نے لڑکا یا لڑکی معلوم کرنے کیلئے حاملہ بیوی کا پیٹ پھاڑ دیا، 6 ماہ کی حاملہ خاتون کی 5 بیٹیاں ہیں، خاتون کوشدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ذہنی طور پر پسماندہ اور بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے والی سوچ کے جنونی ذہنی مریض لوگ موجود ہیں، جو کہ بیٹے کی خواہش میں بیٹیوں اور بیوی تک کو نہیں بخشتے بلکہ خواتین کو ہندوستان میں تشدد اور ظلم ستم کے ساتھ ساتھ بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔

اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شمال میں واقع دیہات نک پور میں پیش آیا، جہاں پر درندہ صفت سفاک شوہر اور پانچ بیٹیوں کے باپ نے تیز دھار آلے سے اپنی حاملہ بیوی کا پیٹ پھاڑ دیا ، تاکہ وہ معلوم کرسکے کہ پیٹ میں لڑکی ہے یا لڑکا۔

(جاری ہے)

خاتون پچھلے 6 ماہ سے حاملہ تھی۔ لیکن جنونی شخص کو ڈر تھا کہ اس بار بھی لڑکی پیدا نہ ہوجائے۔ تیز دھار آلے سے خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

رشتہ داروں نے خاتون شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں منتقل کیا۔ رشتہ داروں نے پولیس کو بتایا کہ خاتون کے شوہر نے اس پربہت ظلم ڈھا دیا ہے، اس کے پیٹ کو چیر ڈالا کیونکہ وہ جاننا چاہتا تھا کہ اس خاتون کے پیٹ میں لڑکا ہے یا لڑکی ہے۔ پولیس نے پانچ بچیوں کے ظالم باپ اور سفاک شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی اور تفتیش شروع کردی ہے۔دوسری جانب خاتون تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیرعلاج ہے، جبکہ بچے کی حالت کے بارے میں فی الحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔اس سے قبل  ڈاکٹروں کی جانب سے خاتون کے پیٹ میں پلنے والے بچے کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :