قومی پولیو مہم کے حوالے سے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 ستمبر 2020 11:48

قومی پولیو مہم کے حوالے سے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی زیر صدارڈسڑکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کی ریڈینیس میٹنگ ہوئی۔ جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میاں مظہر حیات ، ڈاکٹر جواد احمد پولیو اریڈیکیشن آفیسر عالمی ادارہ صحت، ڈاکٹر نثار خالد ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر، ضمیر منہاس ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ، شاہد اسلم ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن،محکمہ پولیس، موٹر وے پولیس،محکمہ تعلیم،محکمہ پاپولیشن، کے ساتھ تمام متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔


ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے بریفنگ میں تایا ہے کہ قومی پولیو مہم کے حوالے سے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں محکمہ پولیس نے سیکورٹی کے تمام اقدامات مکمل کر لیے ہیں موٹر وے پولیس نے پولیو مہم کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اخترنے مزید ہدایات دی کی پولیو ٹیمز کی سکیورٹی کو یقینی بنایا اس کے علاوہ پولیو ویکسین تما م بچوں کو لازمی پلائیں۔

ضلع بھر کی 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم191068 بچوں کو قطرے پلانے کیلیئے 424 فیلڈ ٹیمز ، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی۔ اور ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے 102 ایریا انچارج اور 56 یونین کونسل انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :