سپریم کورٹ نے ملازمین کی مستقلی کیخلاف ریلوے کی جانب سے دائر اپیل خارج کر دی

منگل ستمبر 13:01

سپریم کورٹ نے ملازمین کی مستقلی کیخلاف ریلوے کی جانب سے دائر اپیل خارج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) سپریم کورٹ نے ملازمین کی مستقلی کیخلاف ریلوے کی جانب سے دائر اپیل خارج کر دی ہے۔ منگل کو چیف جسٹس گلزرا احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریلوے ملازمین کی مستقلی کیخلاف محکمہ کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ریلوے میں ملازمین کی بھرتیوں پر کوئی پالیسی نہیں ، ریلوے میں کوئی سسٹم ہی نہیں جس کے تحت لوگوں کو نوکری پر رکھیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ ملازمین دس دس سال سے ریلوے میں ملازمت کر رہے ہیں، بھرتیوں کے وقت قابلیت اور میرٹ کیوں نہیں دیکھا جاتا۔