وزیر صحت پنجاب کی زیرصدارت پبلک ہیلتھ نرسنگ سکولز کی کارکردکی اوراستعدادکاربڑھانے کیلئے اقدامات بارے جائز ہ اجلاس

نرسنگ سکولوں کو انٹرنیشنل کنفیڈریشن آف مِڈوائفری کے معیارکے مطابق مزیدفعال کیاجائے گا: ڈاکٹریاسمین راشد :تھرڈ پارٹی ایویلیو ایشن کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے نرسنگ سکولوں کی استعدادکارمزیدبڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جائے،تمام نرسنگ سکولوں میں ٹیچرز کی تعدادکو فی الفور پوراکیاجائے گا،نرسنگ سکولوں کی مزید بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں، وزیر صحت

منگل 22 ستمبر 2020 20:39

وزیر صحت پنجاب کی زیرصدارت پبلک ہیلتھ نرسنگ سکولز کی کارکردکی اوراستعدادکاربڑھانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں ایڈیشنل سیکرٹری سٹاف سارہ سلیمان،ٹیکنیکل ایڈوائزرڈاکٹراختررشید،وڈیولنک کے ذریعے کنٹری ڈائریکٹرUNFPA لیناموسی،کنٹری ڈائریکٹرjhpiegoڈاکٹرفوزیہ اسد،رجسٹرارپاکستان نرسنگ کونسل ڈاکٹر فوزیہ مشتاق اور ڈی جی نرسنگ پنجاب نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے پبلک ہیلتھ نرسنگ سکولز کی کارکردکی اوراستعدادکاربڑھانے کیلئے اقدامات کا جائز ہ لیا۔اجلاس کے دوران صوبائی وزیر صحت کو پبلک ہیلتھ نرسنگ سکولزکے بارے تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن رپورٹ پیش کی گئی۔ٹیکنیکل ایڈوائزرڈاکٹراختررشیدنے صوبائی وزیر صحت کو نرسنگ سکولوں کی مزیدبہتری کیلئے قیمتی تجاویز پیش کیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے گیار ہ میں سے نونرسنگ سکولز میں تربیت کیلئے مدراینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرزقائم ہیں۔9 نرسنگ سکولوں کو انٹرنیشنل کنفیڈریشن آف مِڈوائفری کے معیارکے مطابق مزیدفعال کیاجائے گا۔تمام نرسنگ سکولوں میں ٹیچرز کی تعدادکو فی الفور پوراکیاجائے گا۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ تھرڈ پارٹی ایویلیو ایشن کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے نرسنگ سکولوں کی استعدادکارمزیدبڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جائے۔

نرسنگ سکولوں کی مزید بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں۔UNFPAکی معاونت سے نرسنگ سکولوں کے اساتذہ کی آغا خان یونیورسٹی سے شارٹ ٹرم اور ڈگری کورسز کروائے جائیں گے۔پنجاب میں پوسٹ گریجوایٹ مِڈوائفری کالج کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ منسلک کیاجائے گا۔نرسنگ سکولوں کے نصاب کو بھی ریوائز کردیاگیاہے۔صوبائی وزیر صحت نے قیمتی تجاویز پیش کرنے پر مقررین کا شکریہ ادا کیا۔کنٹری ڈائریکٹر UNFPAلیناموسی نے کہاکہ مستقبل میں بھی محکمہ صحت پنجاب کے ساتھ مل کرنرسنگ سکولوں کی مزید بہتری کیلئے خدمات سرانجام دیںگے۔کنٹری ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو بہترین فرائض سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔