موت کا خطرہ ٹالنے کے لیے صحت مند غذاضروری ہے،سویڈش ماہرین

بدھ 23 ستمبر 2020 11:26

سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) سویڈش ماہرین نے کہا ہے کہ موت کا خطرہ ٹالنے کے لیے زیادہ وزن کے مقابلے میں صحت مند غذا زیادہ ضروری ہے ۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق سویڈن میں واقع اپسالا یونیورسٹی کے محققین نے 20 سالہ مطالعے میں79 ہزار افراد پر تحقیق کرتے ہوئے بحیرہ روم کی طرز کی غذا کی پابندی اور موت کے خطرے کے درمیان تعلق کو دیکھا ۔

(جاری ہے)

تحقیق کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ عام وزن والے زمرے کے لوگ جو بحیرہ روم کی غذا پر قائم نہیں رہتے تھے ان میں موت کا خطرہ کسی بھی وزن والے زمرے میں شامل افراد سے زیادہ ہوتا ہے جنہوں نے اس غذا کی پیروی کی۔اس مطالعے کے مقاصد کے لیے بحیرہ روم کے طرز کی ایک خوراک میں مختلف قسم کے پھل اور سبزیاں ، پھلیاں اور گری دار میوے ، بغیر ساختہ یا زیادہ فائبر اناج ، خمیر شدہ دودھ کی مصنوعات ، مچھلی اور زیتون یا تلوں کا تیل شامل کیا گیا ۔تحقیق میں جن لوگوں کو غذا کی پابندی کرنے کے طور پر درجہ بند کیا گیا تھا وہ سرخ گوشت اور الکحل کم استعمال کرتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :