ْضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کا پولیو مہم کی نگرانی کیلئے گلیات کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں پولیو ٹیموں کے ساتھ گھر گھر بچوں کو پولیو سے بچائو کیلئے قطرے پلائے گئے

بدھ 23 ستمبر 2020 13:41

ْضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کا پولیو مہم کی نگرانی کیلئے گلیات کی مختلف ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے پولیو مہم کی نگرانی کیلئے گلیات میں مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا۔ گلیات اور دیگر پہاڑی دور افتادہ علاقوں میں پولیو ٹیموں کے ساتھ گھر گھر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء الله کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان کا بنیادی مرکز صحت دھمتوڑ، ہرنو، سربھنہ، بگنوتر، سول ہسپتال نتھیاگلی، سول ڈسپنسری کیری رائیکی اور دیگر مقامات کا معائنہ کیا اور سنٹرز پر موجود بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

انہوں نے پولیو ٹیمز کے ساتھ گھروں کے دورہ بھی کئے اور بچوں کو گھروں میں جا کر پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے۔ بنیادی مرکز صحت اور دیگر جگہوں پر انہوں نے ویکسین کی فراہمی، سٹاف کی حاضری اور ٹیمز کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اس کے علاوہ انہوں نے والدین کو پولیو سے بچائو کیلئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور پولیو ویکسین کی اہمیت اور بچوں کیلئے اس کی افادیت سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر III امین الحسن بھی ان کے ہمراہ موجود رہے اور انہیں گلیات اور دیگر ملحقہ علاقہ جات کے حوالہ سے پولیو ٹیموں کی تشکیل اور اب تک کی ویکسی نیشن کے حوالہ سے بریف کیا۔

متعلقہ عنوان :