کلفٹن اجتماعی زیادتی کیس : پولیس کا متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پرفلیٹ پر چھاپہ ، ملزم فرار
لڑکی سے ایک بااثر شخص کا موبائل نمبر برآمد ہوا ہے جبکہ زیادتی کرنیوالے ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے، ان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے، پولیس
بدھ 23 ستمبر 2020 14:46
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق مذکورہ بااثر شخص کی واقعے کے روز کی مصروفیات بھی چیک کی گئی ہیں، بااثر شخص کے خلاف واقعے میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ بااثر شخص کے بچوں کا ڈیٹا بھی چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پرخیابان نشاط میں فلیٹ پر چھاپہ مارا تاہم ملزم فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم کے رشتے داروں کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ، پولیس کے مطابق فلیٹ کی نشاندہی خاتون کی جانب سے کی گئی۔ زیادتی میں ملوث ملزمان کی پوری تفصیل حاصل کر لی ہے، زیادتی کرنیوالے ملزمان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔گذشتہ روز کلفٹن سے لڑکی کے اغوا اور مبینہ زیادتی کے واقعے میں میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا تھا،متاثرہ لڑکی کے کپڑے اور دیگرنمونے لیب بھیج دیئے گئے ہیں، میڈیکولیگل کے مطابق مجموعی طورپرکتنے افراد نے زیادتی کی، کہنا قبل ازوقت ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی دوست کے ساتھ انٹرویو دینے کیلئے نجی ریسٹورنٹ گئی تھی، دوست نے متاثرہ لڑکی کومال کے قریب چھوڑاجہاں ملزمان آگئے۔دوسری جانب لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش کیلئے اے ایس پی زاہدہ پروین ودیگرخواتین افسرکوذمہ داری دے دی گئی ہے ، ڈیفنس کے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجز کا ڈیٹا حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
شیخ وقاص اکرم بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپنی نامزدگی سے لاعلم
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.