پاک قطر فیملی تکافل کا اولاڈوک کے ساتھ معاہدہ!

بدھ 23 ستمبر 2020 14:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) پاک قطر فیملی تکافل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کئیر کے سب سے بڑے پلیٹ فارم اولاڈوک(Oladoc) کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔یہ معاہدہ اولاڈوک کو پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کو آسانی سے قابلِ رسائی بنانے میں مدد فراہم کرے گا ۔معاہدے پر پاک قطر فیملی تکافل کے کنٹری ہیڈ کارپوریٹ ڈسٹری بیوشن طارق سعید چوہدری اور اولاڈوک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عابد زبیری نے دستخط کئے۔

اس شراکت داری کے ذریعے پاک قطر ہیلتھ تکافل کے ممبران خصوصی اور شاندار پیش کش سے فائدہ اٹھا سکیں گے جن میں آن لائن ڈاکٹروں سے اپنے گھر پر آسانی اور سہولت کے ساتھ ای مشاورت کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے کنٹری ہیڈ کارپوریٹ ڈسٹری بیوشن طارق سعید چوہدری نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کووِڈ 19کی وجہ سے موجودہ صورتحال میں جہاں ڈاکٹرکے پاس جانا ایک چیلنج ہے اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات ضروری ہیں اور ا نہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، اس شراکت داری کا مقصد مریضوں کیلئے 24گھنٹے گھر پر کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ حالیہ وبا کے بعد ڈیجیٹل ہیلتھ سلوشنزہیلتھ کیئر کا مستقبل ثابت ہورہی ہیں ۔ یہ شراکت داری سب کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے گھر سے باہر نکلے بغیر کوالیفائیڈ ڈاکٹروں تک رسائی قابل بنائے گی۔ اس موقع پر اولاڈوک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عابد زبیری نے کہاکہ پاک قطر فیملی تکافل کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اس کے کلائنٹس کو ڈیجیٹل ہیلتھ کی سہولیات فراہم کرنے پر انہیں خوشی ہورہی ہے۔

ہم اپنے صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے کیش لیس بکنگ اور ویڈیو کنسلٹیشن خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ خدمات پاکستانیوں کی صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے میںمدد فراہم سکتی ہیں۔پاک قطر فیملی تکافل اپنے ممبران کو بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور مستقبل میں بھی اپنے ممبران کو شاندار خدمات پیش کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

متعلقہ عنوان :