قصور، آب و ہوا میں موجودنمی رس چوسنے والے کیڑوں اور سبزتیلے کے حملے کا باعث بن سکتی ہے، محکمہ زراعت

بدھ 23 ستمبر 2020 16:58

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ آب و ہوا میں موجودنمی رس چوسنے والے کیڑوں اور سبزتیلے کے حملے کا باعث بن سکتی ہے لہذاکپاس کے کاشتکار لشکری سنڈی کے انڈے یا چھوٹی سنڈیاں نظرآنے پر فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کی جانب بھی توجہ دیں کیونکہ موسم برسات کے دوران کھیتوں میں جڑی بوٹیوں کی بہتات ہوجاتی ہے جس پر نقصان رساں کیڑے تیزی سے پرورش پاتے ہیں جو بعدازاں کپاس کی فصل کو بھی تباہی سے ہمکنار کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران ملاقات ’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ موسم برسات کے دوران کپاس اور دھان کی فصل پر خصوصی توجہ مرکوزرکھنی چاہئیے‘اگرکپاس کی فصل پر کیڑے مکوڑوں ‘سنڈیوں کا حملہ بڑی ٹکڑیوں کی صورت میں ہو تو کھیت کے اس حصہ کی نشاندہی کرکے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے کیڑے مار ادویات کا سپرے یقینی بنایاجائے تاکہ کیڑے مکوڑوں کے حملے کو نقصان کی معاشی حدتک پہنچنے سے بچانا ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :