
لاہور چیمبر اور موٹرویز پولیس کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط
لاہور چیمبر اور موٹر ویز پولیس درخت لگانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں بھی تعاون کرینگے
بدھ 23 ستمبر 2020 17:39

(جاری ہے)
لاہور چیمبر اور موٹرویز فوری طور پر ''COVID-19'' کے حوالے سے بیداری مہم کا اآغاز کریں گے کیونکہ یہ وباء ابھی بھی موجود ہے اور لوگوں نے احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرنا شروع کردیا ہے۔
لوگوں میں آگاہی کے ساتھ ساتھ فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر اور موٹر ویز پولیس ماحولیاتی تحفظ کے لئے ہریالی اور درخت لگانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں بھی تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ٹریفک کی کم خلاف ورزی بھاری جرمانے لگانے کی وجہ سیہوتی ہے لیکن ہمارے ہاں صورتحال اطمینان بخش نہیں ہے۔ موٹر ویز پولیس ٹریفک قوانین کے نفاذ میں بہتری کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے لاہور چیمبر میں جدید ترین 'ون ونڈو سمارٹ سروسز' کو سراہا اور کہا کہ یہ سروسز لاہور چیمبر کو تمام دوسرے چیمبرز اور اداروں کے مقابلے میں ایک ممتاز ادارہ بناتیں ہے۔لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ اس مفاہمت نامہ کا بنیادی مقصد لاہور چیمبر اور موٹرویز کے درمیان طویل مدتی اشتراکی عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک کی حفاظت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کے لئے باہمی طور پر سیمینار، واک، ورکشاپس، کانفرنسوں اور تعلیمی سیشنز کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صدر نے کہا کہ لاہور چیمبر سبزے کی اہمیت اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں عام لوگوں کو حساس بنانے کے لئے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پولیس کی مدد اور سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس مفاہمت نامے پر دستخط کرنے سے ہم آگاہی پیدا کرنے اور قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر عام لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے منصوبہ بندی کرنے اورمزید تعاون کرنے کے لئے مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی قیمت میں معمولی رد و بدل، چاندی کی قیمت بھی برقرار
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ ساز بلندی، وزیراعظم کا اظہارِ مسرت
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے اضافہ ریکارڈ
-
لاہور چیمبر کے تاجرکنونشن میں تاجروں کی بھرپور شرکت، صدر لاہور چیمبر کا حکومتی پیشکش پر مشروط مذاکرات کا اعلان
-
برائلرگوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
750 روپے مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی (کل) ہوگی
-
اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس نے ایک لاکھ 35 ہزار کی حد بھی عبور کرلی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
بٹ کوئن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
لاہور میں گوشت اور انڈوں کی قیمتیں برقرار، مٹن 2400، برائلر 432 روپے کلو
-
سونا مزید مہنگا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
-
مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھا ؤ میں استحکام رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.