وزارت صحت کے احکامات پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو پھر سیل کر دیا گیا

بدھ 23 ستمبر 2020 23:24

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) وزارت صحت کے احکامات پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو سیل کر دیا گیا، کابینہ نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے قیام کی منظوری دی جس کے بعد پی این ڈی سی سیل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈیننٹل کونسل کو ایک بار پھر سے وزارت صحت کی جانب سے تالے لگا کر سیل کر دیا گیا، پاکستان میڈیکل کمیشن کے قیام کی کابینہ کی منظوری کے بعد سے پی ایم ڈی سی کے اڑھائی سو سے زائد ملازمین اپنے مستقبل کے لیے پھر سے تزبزب کا شکار ہو گئی. پی ایم ڈی سی ملازمین کا کہنا ہے کہ ماضی میں سیل ہونے کے سبب طلبہ کی پریشانی اب تک ختم نہ ہوئی تھیں کہ حکومت کی جانب سے ایک بار پھر سیل کیا گیا ہی

متعلقہ عنوان :