صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و ماحولیات حاجی میٹھا خان کاکڑ کی تمام پشتون قوم کو پشتون کلچر ڈے کی مبارکباد

جمعرات 24 ستمبر 2020 09:11

کوئٹہ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و ماحولیات حاجی میٹھا خان کاکڑ نے تمام پشتون قوم کو پشتون کلچر ڈے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد ان تمام روایات، ثقافت اور منفرد طرز زندگی کو بہتر طور پر سمجھنے اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش ہے۔ بدھ کو پشتون کلچر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و ماحولیات حاجی میٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ہے۔ پاکستان اور بلوچستان کی منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن یہاں بسنے والے لوگوں کی پہچان ہے۔ انھوں نے کہا کہ پشتون کلچر ڈے کو منانے کا مقصد ان تمام روایات، ثقافت اور منفرد طرز زندگی کو بہتر طور پر سمجھنے اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش ہے، پشتون قبائل نے ہمشہ رواداری، برداشت، تحمل مزاجی اور میانہ روی پر عمل کرتے ہوئے بھائی چارے کو فروغ دیا ہے۔ آج کا یہ دن ہمیں ان تمام مثبت اصولوں پر پوری طرح سے عمل پیرا ہونے کا درس دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :