ضلع میں سموگ پالیسی پر من وعن عملدرآمد کویقینی بنایا جائے ،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہاکہ فیصل آباد میں سموگ پالیسی پر من وعن عملدرآمد کویقینی بنایا جائے تاکہ سردی کے موسم کے آغاز پر ممکنہ سموگ کے باعث ماحولیاتی آلودگی کے مضر اثرات سے شہریوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات بھی موجودہ حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں جن میں کامیابی کیلئے متعلقہ محکمے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔

انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران کہاکہ موسمی تغیرات وماحولیاتی آلودگی کے باعث سموگ جیسی گھمبیر صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں شہریوں کی صحت کے تحفظ کیلئے ہرممکن انتظامی وانسدادی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انہوںنے سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے شہریوں میںزیادہ سے زیادہ آگاہی پیداکرنے کی ضرورت پر زوردیااور کہا کہ سموگ کی وجوہات،اس کے تدارک اور ایسی صورت حال میں صحت کی حفاظت سے متعلق احتیاطی تدابیر اور دیگر ضروری معلومات کے پرچار کیلئے آگاہی واکس، سیمینارز،تقریری مقابلوں،لیکچرز اورپمفلٹس کی تقسیم سمیت معلوماتی بینرز وسٹیمرز آویزاں کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے جبکہ گردوغبارپر قابو پانے انسدادی اقدامات کے علاوہ سموگ کے سیزن میں اینٹوں کے بھٹوں کی بندش کے احکامات پر عملدرآمد، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوںوصنعتوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :