شاہد اکرم پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ مرکزی چیئرمین منتخب

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) شاہد اکرم پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن (پائما) کے بلامقابلہ مرکزی چیئرمین اورحنیف لاکھانی وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔پائما کے اعلامیہ کے مطابق محمد فرحان اشرفی وائس چیئرمین برائے سندھ و بلوچستان ریجن اور کامران علی مگوں پنجاب، کے پی کے ریجن کے وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ بلوچستان ریجن سے پائما کی ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے الطاف ہارون، محمد نعمان الیاس، تنویز احمد، عبدالصمد گابا، وحید عمر اور بلال بخش جبکہ پنجاب کے پی کے ریجن سے ریحان نسیم، ندیم اقبال، شیخ احمد طیب، اویس نثار، محمد طاہر، خالد احمد اور جواد اصغر ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ پائما کا اجلاس عام 29 ستمبر 2020ء کو طلب کیا گیا ہے جس میں سالانہ حسابات کی منظوری دی جائے گی۔