وزیراعلیٰ پنجاب شہری مسائل حل کرنے کیلئے میدان میں،سٹریٹ لائٹس کی بندش اوردیگر مسائل پر کارپوریشن حکام کی سرزنش

فرائض سے غفلت برتنے پر لاہورمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے چیف میونسپل آفیسر علی بخاری کو عہدے سے ہٹا دیاگیا لاہور کے شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے لائن آف ایکشن تیار کرلیاہے :عثمان بزدار ہر ماہ باقاعدگی سے پیش رفت کا جائزہ لونگا،اچھے کام پر حوصلہ افزائی کی جائیگی اورخراب کارکردگی پر بازپرس ہوگی

جمعرات 24 ستمبر 2020 20:43

وزیراعلیٰ پنجاب شہری مسائل حل کرنے کیلئے میدان میں،سٹریٹ لائٹس کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارلاہور شہر کے مسائل حل کرنے کے لئے میدان میںآگئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہر میں سٹریٹ لائٹس کی بندش اوردیگر مسائل پر لاہورمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے حکام کی سرزنش کی اورکارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ فرائض سے غفلت برتنے پر لاہورمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے چیف میونسپل آفیسر علی بخاری کو عہدے سے ہٹا دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے لاہور میٹروبس سروس کے بعض سٹیشن پر لائٹس بند ہونے کاسخت نوٹس لیا ہے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام کو سٹیشن پر لائٹس فنکشنل رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے لائن آف ایکشن تیار کرلیاہے ۔ہر ماہ باقاعدگی سے پیش رفت کا جائزہ لوں گا۔اچھے کام پر حوصلہ افزائی کی جائے گی اور خراب کارکردگی پر بازپرس ہوگی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدا ر نے عوامی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں اور اداروںکو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے