ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آبادکاکنگسٹن سکول کا دورہ، بچوں میں تحائف تقسیم کئے

جمعہ 25 ستمبر 2020 12:16

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی نے کنگسٹن سکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کنگسٹن سکول کے طلباء نے ضلعی پولیس سربراہ کا پروقار انداز میں استقبال کیا۔

(جاری ہے)

دورہ کے موقع پر پرنسپل کنگسٹن سکول سردار عرفان نے ڈی پی او ایبٹ آباد کو سکول کا معائنہ کروایا اور طلباء کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس دوران ضلعی پولیس سربراہ نے طلبہ میں تحائف تقسیم کئے اور طلباء کے ہمراہ ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔ ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی کنگسٹن پبلک سکول کے بچوں کے ہمراہ گھل مل گئے۔

متعلقہ عنوان :